لاہور‘ نیب کے ہائی پروفائل قیدیوں سے ملنے والوں کا ڈیٹا طلب

115

لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کے ہائی پروفائل قیدیوں سے ملنے والوں کا ڈیٹا طلب کرلیا، آئی جی جیل خانہ جات کو احکامات جاری کردیے، 2جیلوں کے ڈیٹا تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی 2 جیلوں میں قید نیب کے ہائی پروفائل قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ جس کی روشنی میں آئی جی پولیس جیل
خانہ جات نے جیل حکام کو ڈیٹا کی تیاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے جیل کے حکام سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ ڈیٹا میں ملاقات کرنے والوں کے نام اور ان کی گاڑیوں کے نمبروں سمیت دیگر کوائف طلب کئے گئے ہیں جبکہ (ن) لیگی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ملاقات کرنے والوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور انہیں نیب کے قیدیوں سے ملاقات سے روکنا ہے۔
ڈیٹا طلب