حیدرآباد:جے یو پی کے خادمین و کارکنان کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

194

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان لیاقت آباد ٹاؤن کے خادمین و کارکنان کی تقریب حلف برداری آج طیبہ مسجد لیاقت آباد 6 نمبر میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگی تقریب کی صدارت جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ سید عقیل انجم قادری کریںگے جبکہ مہمان خصوصی جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی ہونگے ۔