عمران خان کو منہ نہ لگائیں، ڈیل تو دور کی بات ہے‘ طلال چودھری

118

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان کو تو ہم منہ لگانا بھی پسند نہیں کرتے ڈیل تو بہت دور کی بات ہے۔ ایسی ڈیل ہمارے جوتے کی نوک پر ہے جس میں تحریک انصاف شامل ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ وہ آدمی جو خود سہاروں کا متلاشی ہو، جو خود کٹھ پتلی ہو، جو خود دوسروں کی طرف دیکھتا ہو اور سوچتا ہو کہ اب میں نے فیصلہ کیا کرنا ہے اور جو کوئی فیصلہ کرے اور اپنے اسی فیصلے کو 12 گھنٹے کے بعد بدل دے۔ جس کا وزیر داخلہ
اور وزیر خزانہ اپنا نہ ہو، جس کی آدھی کابینہ اپنی نہ ہو۔ اس کا کیا اختیارات ہے؟ وہ تو کٹھ پتلی ہے، اس سے کوئی کیا مذاکرات کرے گا؟ پاکستان میں کوئی آخری بے وقوف شخص ہی ہو گا جو عمران خان سے ڈیل کرنے کی کوشش کرے گا۔عمران خان نالائق ہے ، نا اہل ہے ، سلیکٹڈ ہے اور ہم اس کو ایکسپوز کریں گے اور کرتے رہیں گے بے شک ہم سارے کے سارے گرفتار ہو جائیں۔
طلال چودھری