وکلا متحد ہیں، ججوں کیخلاف ریفرنس پر احتجاج جاری رہیگا، بلوچستان بار

159

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کی وکلا تنظیموں نے کہا ہے کہ ججوں کے خلاف ریفرنس پر وکلا متحد ہیں اور حتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ کوئٹہ میں وکلا کانفرنس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر راہب بلیدی اور دیگر وکلا نے کہا کہ ججز ریفرنس کے معاملے پر وکلا تشویش کا شکار ہیں، ججز کے خلاف ریفرنس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، عدلیہ کی آزادی پر
کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وکلا رہنمائوں نے کہا کہ تربت اور سبی بینچ کو ریگولر، خضدار اور لورالائی ہائیکورٹ کو فعال بنایا گیا، میرٹ کی پامالی کرکے ٹریبونلز میں رشتہ داروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ لاء کالج یونیورسٹی کو نان ٹیکنیکل افراد کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ وکلا رہنمائوں نے کہا کہ شہدائے 8 اگست کیلیے ہائیکورٹ کی کمیٹی کا اعلان تو ہوا مگر عملدرآمد آج تک نہ ہوسکا۔
بلوچستان بار