گلگت ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی اے طیارہ پھسل گیا

155

گلگت(آن لائن) پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت پہنچنے والی پرواز پرواز پی کے 605 لینڈنگ کے دوران گلگت ائر پورٹ پر کچے پر پھسل گئی جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے وقت طیارے میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے۔پی آئی اے کے ترجمان ارشد ملک کے مطابق پی کے 605 کے تمام مسافر خیریت سے ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا
کہ طیارہ دائیں جانب ونگ کی وجہ سے مکمل طور پر نہیں گر سکا تاہم واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
گلگت ائرپورٹ