لاہور، 7 برس کے پوتے سے گولی چل گئی، دادا جاں بحق

205

لاہور (آن لائن) اسلام پورہ کے علاقے میں کم سن پوتے سے گولی چلنے سے دادا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں 7 سالہ بچے سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اس کا دادا جاں بحق ہوگیا۔ 7 برس کا عارف بستر پر کھیل رہا تھا۔ اچھل کود کے دوران بستر پر پڑے پستول پر پاؤں آگیا جس سے گولی چل گئی جو دادا کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ حنیف کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے حنیف کی عمر61 سال ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔