بھارت طاقت کے بجائے مفاہمانہ طرز عمل اختیار کرے، میر واعظ

149

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دھونس، دبائو اور طاقت کی پالیسی کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مفاہمانہ طرز عمل اختیار کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقت اور تشدد کی پالیسی سے مسئلہ کشمیر نہ ماضی میں حل ہو سکا ہے اور نہ
اس طرح کے طرز عمل سے آئندہ یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت اور تشدد سے کشمیریوں میں بھارت کے تئیں غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کے دلوں میں نفرت اور بیزاری بڑھ رہی ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کش اور مسلم کش پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور وہ ہر سطح پر اور ہر طرح سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کو عذاب و عتاب کا شکار بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمجھ رہا ہے کہ وہ طاقت اور ظلم وستم سے کشمیر یوں کو دبانے میں کامیاب ہو گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ستر سال سے زائد کا عرصہ گذر گیا مگر مسئلہ کشمیر کی متنازع حیثیت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی اور کشمیری آزادی کے اپنے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
میر واعظ