عمران خان پربلاول زرداری کا خوف طاری ہے، مولابخش چانڈیو

151

کراچی (آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان پر بلاول زرداری کا خوف طاری ہے، تصوراتی ترقی سے عوام تنگ ہو کر سڑکوں پر نکل چکے، لوگ جواب اور کارکردگی چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک آپ سے چل نہیں رہا اور آپ چلیں ہیں لوگوں کی اردو ٹھیک کرنے۔ وزیراعظم
بتائیں کہ وہ کیسے اپنی پرائیویٹ ٹرسٹ کے لیے فنڈ ریزنگ کرتے پھر رہے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایماندار ہیں تو بتائیں کہ ان کے دور میں سرمایا کاری کیوں کم ہو گئی ہے؟ اب لوگ الزام نہیں جواب اور کارکردگی چاہتے ہیں۔ آپ کی تصوراتی ترقی سے لوگ تنگ آکر سڑکوں پر آ چکے ہیں۔
مولابخش چانڈیو