کامیاب انتخابات فاٹا کے عوام کو مبارک ہوں،فواد چودھری

119

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کامیاب انتخابات پر فاٹا کے عوام کو مبارک ہو، وزیراعظم ،افواج پاکستان اور سیاسی جماعتوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فاٹا کے غیور عوام کو مبارک، انتخابات کا مرحلہ ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا۔انہو ں نے کہا کہ یہ پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی دلچسپی سے یہ کامیابی ممکن ہوئی افواج پاکستان اور سیاسی جماعتوں کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔