انصا ف نہ ملا تو عدالت میں خودسوزی کرلوںگی، ام رباب

671
حیدرآباد: ام رباب چانڈیو والد اور چچا کے قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق پریس کانفرنس کررہی ہیں
حیدرآباد: ام رباب چانڈیو والد اور چچا کے قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق پریس کانفرنس کررہی ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)والد اور چچا کے قاتلوں کیخلاف جدو جہد کرنے والی میہڑ کی رہائشی ام رباب نے کہا ہے کہ انصاف کے لیے گزشتہ 16 ماہ سے انصاف کے لیے دھکے کھانے پر مجبور
ہوں اگر مجھے انصاف نہ ملا تو مجبور ہو کر عدالت میں خود سوزی کرلوں گی حیدرآباد پریس کلب میں ہائی کورٹ بار کے وکلائکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ام رباب نے کہا کہ میں عدالتوں سے مایوس نہیں ہوں مجھے یقین ہے کہ انصاف ملے گا اور میرے والد سمیت چچا کے قتل میں نامزد سرداروں کو سزا ضرور ملے گی لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ پولیس ان پر دبا? ڈال کر ہراساں کررہی ہے اس سلسلے میں مجھے آئی جی سندھ سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ میرے والد اور چچا کے قتل میں نامزد پیپلز پارٹی کے دو ارکان اسمبلی سردار خان چانڈیو اور برہان چانڈیو ہیں لیکن پولیس نے اب تک انہیں گرفتار نہیں کیا، انہوں نے بتا یا کہ میرے والد اور چچا کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور ان ہی دفعات کے تحت مقدمے کا چالان پیش کیا گیا اور 11ماہ تک مقدمہ بھی چلا لیکن پھر اچانک اس مقدمے کی دفعات تبدیل کردی گئیں اور مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے بجائے دوسری عدالت میں بھیج دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے والد اور چچا کے قتل کا مقدمہ سکھر سے کراچی منتقل کیا جائے کیوں کہ انہیں مقدمے کی سماعت کے لیے لاڑکانہ سے گزر کر جانا پڑتا ہے،میری جان کو خطرہ ہے اور متعلقہ عدالت کے جج بھی قاتلوں کے ووٹر اور سپورٹر ہیں ان سے مجھے انصاف نہیں مل سکتا۔
ام رباب