مضر صحت پانی کی فراہمی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں،حافظ طاہر مجید

371

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ شہریوں کو مضر صحت پانی پلانے سے متعلق ہمارا موقف درست ثابت ہوا. واسا شہریوں کو مضر صحت پانی فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مسلسل کہتی رہی ہے کہ حیدرآباد کے شہریوں کو مسلسل مضر صحت پانی فراہم کیا جارہا ہے وسائل کے باوجود شہر یوں کو صاف پانی نہیں فراہم کیا گیا، حیدرآباد کے شہری بدبودار پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس سے شہریوں کی صحت خطرے سے دوچار ہے ہیپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریاں عام ہونے کا یہی سبب ہے،واسا کا محکمہ جو فراہمی و نکاسی آب کا ذمے دار ہے نااہلی اور کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے اتنا اہم محکمہ مسلسل اپنے مستقل سربراہ تک سے محروم ہے ایک ہی شخص کو کئی محکمے دیے جائیں گے تو خرابی ہی پیدا ہوگی پی پی اور ایم کیو ایم دونوں نے
ایچ ڈی اے اور اس کے محکمے واسا کو ٹھکانے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی خرید وفروخت عام ہے سروس اسٹیشنوں کو بلا روک ٹوک پانی فراہم کردیا جاتا ہے مگر شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ہے سیوریج ملا پانی جب فراہم کیا جائے گا تو ریسٹورینٹ والے،مٹھائی والے،ٹھیلے پر کارخانوں میں بننے والی کھانے پینے کی اشیا اسی پانی سے تیار ہوں گی اور عوام کے لیے جان لیوا ثابت ہوں گی۔
حافظ طاہر مجید