حکومت نے آئی ایم ایف کے ذریعے عوام کو قبرمیں اتاردیا،عبدالعزیز غوری

188

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت ) آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان کر حکومت نے غریب عوام کو قبر میں اتار دیا ہے جمہوریت تباہ ہورہی ہے تاجر ڈوب رہے ہیں صنعت وتجارت کا پہیہ جام ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر عبدالعزیز غوری نے مختلف دینی جماعتوں کے وفود سے مرکز جماعت اسلامی کوثر مسجد میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر مشتاق احمد
عادل، عبدالغفور انصاری،حاجی نور حسن، عبدالستار انصاری اور حاجی رشید احمد بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے پردوں میں چھپے ہوئے انتقام نے سیاست اور جمہوریت کو سرے بازار رسواکردیا ہے ملک میں حکومت کون کررہا ہے کس کے اشاروں پر قومی پالیسی تبدیل کی جارہی ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں، قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں، قادیانیوں پر ظلم وستم کا جھوٹا پروپیگنڈہ، مدرسوں پر قدغن اور قادیانیوں کو اسلام آباد کے قریب بستی بنانے تبلیغ کا مرکز بنانے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی سرپرستی، بھارت کے سامنے عاجزی. اور اسکے مطالبات پر بے گناہوں کو قیدو بند کی سزائیں، سکھوں کے لیے انتہائی نرم رویہ، لاہور کے قلعے میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ، شہیدان بالاکوٹ سیداحمد رشید اور سید اسمعیل شہداء کی توہین ہے ،کشمیر کے مسئلے پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ۔
عبدالعزیز غوری