بلوچستان میں موسلا دھار بارش نالوں میں طغیانی کی پیشگوئی

150

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسلا دھار بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ
موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لولارائی، قلات، خضدار، لسبیلہ اور سبی میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ بارش سے کچھ علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
بلوچستان طغیانی