افغانستان: صوبہ باد غیس میں فضائی حملہ، 10افراد جاں بحق

471

کابل(صباح نیوز)افغانستان کے صوبہ بادغیس میں فضائی حملے کے دوران 10افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بدغیس میں 2فضائی حملے کیے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندھار کے جنوب میں بھی فضائی کارروائی کی گئی جس میں 32 طالبان مارے گئے اور 18زخمی ہوئے۔قندھار پولیس چیف میجر جنرل تادین کے مطابق بدغیس اور قندھار میں فضائی حملے غیر ملکی افواج نے کیے اور طالبان کے ساتھ متعدد شہری بھی مارے گئے۔