وڈیو کی فارنزک تصدیق کی خبریں بے بنیاد ہیں، فردوس عاشق

156

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مبینہ وڈیو اورآڈیو کی فارنزک تصدیق کے حوالے سے جھوٹ لیگ اور جھوٹ مافیا کی پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ، من گھڑت اور قابل مذمت ہیں، مبینہ وڈیو اورآڈیو نہ ہی پنجاب فرانزک لیبارٹری کو بھجوائی گئی اورنہ ہی کوئی رپورٹ بنی ہے،وڈیو معاملہ عدالت میں ہے اور ایف آئی اے اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں
نے کہا کہ جھوٹ لیگ اورجھوٹ مافیا کا ایک اور نیا پینترا سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی ذمے داری کا احساس ہونا چاہیے،بعض ذرائع ابلاغ میں وڈیو آڈیوفارنزک کی تصدیق سے متعلق غیرمصدقہ خبریں چلائی گئیں اورکوئی ایسی ٹیپ پنجاب فارنزنک کو نہ بھجوائی گئی ہے اور نہ ہی رپورٹ کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت ہے اور اس کے پس پردہ جو میڈیا مہم چلائی گئی اس کی سختی سے مذمت کرتی ہوں۔