ن لیگ کے امیدوار ملک محمد نذیر کا حلقہ پی کے 111میں دھاندلی کا الزام

177

بنوں (آن لائن )شمالی وزیرستان میں ہونے والے انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارسابق رکن قومی اسمبلی ملک محمد نذیر نے نتائج کو ابھی سے تسلیم کرانے سے انکار کر دیا ۔پریس کلب بنوں میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد نذیر خان نے الزام عاید کیا کہ حلقہ پی کے 111میں تحصیل شیواہ میں دوپہر 12 بجے تک ہمیں برتری حاصل تھی ایک بجے کے بعد پی ٹی آ ئی کے سوا تمام جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کو نکال کر بد ترین دھاندلی شروع کی گئی ۔اُنہوں نے چیف جسٹس ، چیف الیکشن کمشنر اور متعلقہ تمام اداروں سے مطالبہ کیا کہ حلقہ پی کے 111کے نتائج روک دیے جائیں اور اس کی تحقیقات کے لیے جے آ ئی ٹی بنائی جائے