قبائلی علاقے کے انضمام کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر پر 43 افراد کیخلاف مقدمہ درج

149

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) قبائلی علاقہ ایف آر کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے فیصلے کے خلاف عوام کو اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے اکسانے پر درازندہ پولیس نے 8 نامزد ملزمان سمیت 43 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درازندہ کی حدود میں درازندہ کے مین بازار میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے نعرے بازی کرنے اور اشتعال انگیز تقاریر کر کے عوام کو اکسانے اور بازار کو بند کرانے پر وحید اللہ ولد عطااللہ، جلیل حسن خیل شیرانی، ڈاکٹر یونس شیرانی، مرید کاظم شیرانی، امیر جان، ایام خان ولد میرا خان، شمس الحق ولد عبدا لحئی، اطلس خان سمیت 43 افراد کے خلاف123A، 153A، 186A، 188A، 16MPO، 147، 149PPC، لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔