لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے خاتون زخمی

164

مظفرآباد (آن لائن) بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے باعث ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات
کے مطابق گزشتہ صبح بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے سیکٹر بٹل کے علاقوں منڈہول، دھرمسال اور گوئی سیکٹر پر اچانک بھاری مشین گنوں سے گولہ باری کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ بھارتی گولہ باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی۔