وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ کے قریب بم حملہ، 4 اہلکار زخمی

176

بنوں (آن لائن) شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ کے علاقے آرمی چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے حملے کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوںکو میرانشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جس میں سے 2 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں نائیک فضل سبحان، سپاہی داؤد، سپاہی ساجد اور سپاہی اشفاق شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔