سید لیاقت علی شاہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ

306

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل آفریدی فٹبال کلب کے زیراہتمام تیسرا آل کراچی سید لیاقت علی شاہ یادگاری فٹبال ٹورنا منٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز میںکوہاٹ اسپورٹس نے غریب شاہ یونین سائوتھ کو 1-0سے اورہزارہ محمڈن نے واصف میموریل کی ٹیم کو3-1 سے شکست دیدی۔ نیشنل آفریدی گرائونڈ پر جاری تیسرا آل کراچی سید لیاقت علی شاہ یادگاری فٹبال ٹورنا منٹ کے پہلے میچ میں پہلے میچ میں کوہاٹ اسپورٹس نے غریب شاہ یونین سائوتھ کو 1-0سے زیر کرلیا۔ کھیل کے پہلے ہاف ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے ،لیکن گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ پہلے ہاف کے اختتام سے ایک منٹ قبل 29ویں منٹ میں کوہاٹ اسپورٹس کے آفتاب نے دو کھلاڑیوں کو چکمہ دیگر گیند کو جال میں پہنچاکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی سبقت دلوادی۔ دوسرے ہاف میںغریب شاہ یونین نے گول اتارنے کے لئے تاہم وہ کامیاب نہیں ہوئے ۔