عبدالخالق بلوچ فٹبال ٹورنامنٹ

170

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بابل اسپورٹس فٹبال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز شاندار افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ ساوتھ بمقابلہ ڈسٹرکٹ ویسٹ ہوا جو 2-2 گول سے برابر رہا۔ میچ کے مہمان خصوصی سینئر یوسف بلوچ نے فٹبال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا شاندارافتتاح کیا ان کے ہمراہ گوادر سے آیے ہوہیے مہمان میر اشرف کلمتی میر راشد کلمتی منیر بانا ڈپٹی ڈائریکٹر گوادر پورٹ اتھارٹی ک کیپٹن حنیف ملیر محمد فیم چیرمین یوسی 16 صدر ٹاؤن سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رحیم بخش بلوچ فتح محمد بلوچ ظفر اقبال بلوچ مراد بخش بلوچ اعجاز کارہ بابو کریم بخش بشیر احمد عباس بلوچ گلزار احمد اخلاق احمد اور ابراہیم گلاب بھی تھے ریفری بشیر احمد آصف اور غلام اکبر میچ کمشنر ابوبکر واجو عابد بلوچ میڈیکل گل محمد نے فرائض انجام دیے۔