ڈومیسٹک اورانٹرنیشنل کھلاڑیوں کی عمدہ صحت اولین ترجیح قرار

185

لاہور(وائس آف ایشیا)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی عمدہ صحت کو اولین ترجیح قرار دے دیا ہے جس کے تحت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کیا گیا جس کے دوران ان پہلوؤں پر غور کیا گیا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کی صحت،حفاظت اور فٹنس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کس طرح لایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اجلاس میں موجود 9 رکنی کمیٹی نے آئی سی سی کے اصول و قواعد کے تحت طبی معیار میں بہتری لانے کی غرض سے فیصلہ کیا کہ ملک کے تمام وینیوز پر بورڈ سے منسلک سپورٹ سٹاف کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انفرا سٹرکچر کی تعمیر ممکن ہو سکے۔ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے فٹنس لیول میں بہتری کیلئے اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ ان کے لائف سٹائل میں وہ تبدیلیاں کس طرح لائی جائیں جن کے سہارے وہ مطلوبہ نتائج حاصل کر سکیں۔میڈیکل کمیٹی نے مختلف ایج گروپ کے کرکٹرز کو ممکنہ انجریز سے بچانے کیساتھ معمول کے مطابق امراض قلب کی سکریننگ پر بھی زور دیا ۔