بینظیر بھٹو شہید فٹبال ٹورنامنٹ ،4میچوں کے فیصلے ہوگئے

144

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ مواچھ فٹبال کلب کے زیراہتمام ینگ مواچھ فٹبال گرائونڈ سجن گوٹھ میں جاری آل کراچی شہید بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز ینگ تغلق فٹبال کلب نے آسکانی برادرز کو4-2 سے ، ماڑی پور بلوچ نے سن آف بلوچ کو 1-0سے ،ینگ پھول پتی نے کراچی ککرز سائوتھ کو 3-0سے اورسوسائٹی برادرز نے ہارونیہ اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 5-3سے شکست دیدی۔میچ میں ینگ پھول پتی کے امان نے تین گول بناکر میچ میں اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ینگ مواچھ فٹبال گرائونڈ سجن گوٹھ میں جاری آل کراچی شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ینگ تغلق فٹبال کلب نے آسکانی برادرز کو4-2 سے ٹھکانے لگادیا۔کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے شروع کئے ، پہلے ہاف کے 7ویں منٹ میں باقر علی نے گول بناکر اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی۔ جس کو کھیل کے 20ویں منٹ میں عمران نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو2-0 سے دگنا کردیا۔ دو گول کے خسارے میں جانے والی آسکانی برادرز کے کھلاڑیوں نے جوابی حملے کئے اور ہاف ٹائم سے ایک منٹ قبل29 ویں منٹ میں مبین نے گول کرکے مقابلے کا اسکور2-1 کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ینگ تغلق کی ٹیم 2-1سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں ینگ تغلق کی طرف سے میچ کا تیسرا گول48 ویں منٹ میں زوہیب نے بناکر اپنی ٹیم کی برتری کو3-1 کردیا۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، پہلے 57ویں منٹ میں ینگ تغلق کی طرف سے بہادر نے میچ کا چوتھا کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو 4-1سے مستحکم کیا۔