نوجوان کراٹے پلیئر ز کیلئے بیلٹ پروموش تقریب اورنقدانعام

165

راولپنڈی(جسارت نیوز)چیمپئنز کراٹے کلب میں نوجوان کھلاڑیوں میں بیلٹ پروموشن تقریب کاانعقادہوا ،مہمان خصوصی یوڈبلیوآر کی چیئرپرسن صباحت رفیق نے نوجوان کھلاڑیوں میں بیلٹ اور انعامی رقم تقسیم کی، اس موقع پر پاکستان کی پہلی کوالیفائیڈخاتون ریفری عظمیٰ اصغر، پاکستان ویمنز کراٹے ایسوسی ایشن کی نائب صدر اداجعفری بھی موجودتھیں۔ کلب کے بچوں نے اس موقع پراپنی شاندار پرفارمنس پرحاضرین سے خوب داد وصول کی۔ کلب کی چیف کوچ قراۃ العین نے بتایاکہ بچوں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جارہی ہے۔
مشرفی مرتضیٰ فٹنس مسائل کے باعث دورہ سری لنکا سے دستبردار
ڈھاکا (جسارت نیوز) بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان اور آل رائونڈر مشرفی مرتضیٰ فٹنس مسائل کے باعث دورہ سری لنکا سے دستبردار ہو گئے، ان کی جگہ تمیم اقبال ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے، آل رائونڈر محمد سیف الدین بھی انجری مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے، فاسٹ بولر تسکین احمد اور آل رائونڈر فرہاد رضا دونوں کھلاڑیوں کے متبادل طور پر ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔