پی سی بی ایک سال میں ایسوسی ایشنز پر ایک ارب سے زائد خرچ کریگا

275

لاہور (وائس آف ایشیا )کرکٹ کے مقامی ڈھانچے (ڈومیسٹک اسٹرکچر) بدلنے کے لئے تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ متحرک ہو گیا ہے اور بورڈ نے مقامی ڈھانچے ( ڈومیسٹک اسٹرکچر) میں تبدیلیوں کے لئے پلان مرتب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق نئے ڈھانچے ( اسٹرکچر) سے متعلق تجاویز بورڈ کے آئین میں شامل کرنے کے لئے وفاق کو بھجوا دی گئی ہیں جن کی منظوری کے بعد قائد اعظم ٹرافی، قومی ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور انڈر نائنٹین ٹورنامنٹس میں چھ صوبائی ٹیمیں حصہ لیں گی۔صوبائی ایسوسی ایشنز کی چمپئن ٹیمیں نیشنل انٹر سٹی کرکٹ چمپئن شپ میں شریک ہوں گی، ہر صوبائی ایسوسی ایشن انٹر سٹی چمپئن شپ کروانے کی پابند ہو گی جبکہ سٹی کلب کرکٹ چمپئن شپ کروانا ہر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ذمہ داری ہو گی۔صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشن سٹی کلب چمپئن شپ کو مانیٹر کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے سال صوبائی ایسوسی ایشنز پر ایک ارب دس کروڑ روپے خرچ کریگا۔یاد رہے 9مئی کو ترجمان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا اور ریجنل کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح پیٹرینز ٹرافی گریڈ 2 میں ٹیموں کی تعداد 16 کردی گئی ہے۔پی سی بی نے شکیل شیخ کو کرکٹ بورڈ کے گراؤنڈز کی پچز پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مدثرنذر اور ہارون رشید کو معاون مقرر کر دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نئے ڈومیسٹک ڈھانچے کے تحت پہلے سال میں صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشنز پر ایک ارب 10کروڑ روپے خرچ کرے گا۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا ڈومیسٹک ڈھانچہ تیار کرلیا اور تجاویز پی سی بی کے آ ئین میں شامل کرنے کیلئے سمری وزیراعظم کو بھیج دی ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے کے مطابق قائد اعظم ٹرافی ،قومی ون ڈے ، ٹی ٹونٹی اور انڈر 19 ٹورنامنٹس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔