حکمران گرفتاریوں سے ن لیگ کی آواز نہیں دبا سکتے، مشاہداللہ خان

122

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ حکمران گرفتاریوں سے ہماری آواز کو نہیں دبا سکتے، رانا ثناء اللہ پر جھوٹا اور بے بنیاد کیس بنایا گیا، رانا ثناء اللہ کے کیس کو کوئی شخص بھی ماننے کو تیار نہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے ن لیگ ڈرنے والی نہیں، رانا ثنا اللہ اپنے خلاف کیس پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے رانا ثنا اللہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے رانا ثنا اللہ کو بند کر دیا وہ تو برداشت کر لے گا مگر یہ لوگ برداشت نہیں کر سکیں گے۔ عمران خان
سمیت کوئی آدمی ایسا نہیں جو کرپشن میں ملوث نہ ہو۔ رانا ثنا اللہ جدوجہد کی مثال ہیں، مشرف دور میں بھی تکالیف اٹھائیں، جو کیس ان پر بنایا گیا یہ ایسا کیس ہے کہ دنیا کا ایک بھی آدمی اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ جن اداروں نے یہ کیس بنایا انہوں نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ہمیں معلوم ہے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ رانا ثنا اللہ کی آواز کو ایسے نہیں دبایا جا سکتا۔ رانا ثنا اللہ کے اہل خانہ نے جرات سے حالات کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے عوام کے ساتھ عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے، ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کو ملک سنوارنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے گیس بحران پر قابو پایا اور سستا ترین معاہدہ کیا ۔ نواز شریف نے ملک کو ترقی دی۔ نیب کا چیئرمین کہتا ہے کہ اگر میں نے اس حکومت کیخلاف کوئی ایکشن لیا تو یہ گر جائے گی