علی رضا عابدی قتل کیس میں گرفتار  ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

128

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشتگردی عدالت نے ایم کیوا یم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ،عدالت ملزم ابوبکر ،محمد غزالی اور فاروق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی،عدالت کا
کہنا تھا کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے،پولیس کا الزام ہے کہ ملزمان نے علی رضا عابدی کے قاتلوں کی سہولت کاری کی ، ایم کیوایم رہنما علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018 میں انکے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا