برطانیہ: رائل انٹرنیشنل ائر ٹیٹو شو میں  پاک فضائیہ کے C-130 کی شرکت

105

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ائر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کی جانب سے سی ون تھرٹی طیارے نے بھی شرکت کی۔ پاک فضائیہ کی جانب سے اس شو میں شامل دیدہ زیب ڈیزائن اور پینٹنگز سے مزین سی 130 طیارہ گزشتہ روز برطانیہ پہنچا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے
پاکستانی اسٹال کا معائنہ کیا۔ اسکواڈرن نمبر 6 کا یہ طیارہ کنکورز ڈی ایلیگینس ٹرافی کے لیے مقابلے میں شریک ہے۔ اس ائر شو کو آج سے عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔ شو میں موجود پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی ٹیم کو میگا ایونٹ میں مادروطن کا نام روشن کرنے پر بھر پور داد دی۔ ائرچیف نے مشہور و معروف آرٹسٹ گروپ کیپٹن(ر) حسینی کی پینٹنگز سے مزین طیارے کی خوبصورتی کی بھی داد دی۔