فضل الرحمٰن بارہویں کھلاڑی ہیں، چیئر مین سینیٹ کو کیا تبدیل کریں گے، فردوس عاشق

284
؎اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان پریس کانفرنس کررہی ہیں
؎اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان پریس کانفرنس کررہی ہیں

 

اسلام آباد ( آن لائن،آئی این پی) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں کے الیکشن میں جیت کسی کی بھی ہو ، جیت پاکستان کی ہوگی ۔ قبائلی علاقوں میں بین الاقوامی ایجنڈے کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔ ہفتہ کے روز اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں قبائلی علاقوں میں پرامن عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں ، فوج اور عوام
کومبارکباد پیش کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں سے بارود کی بو آیا کرتی تھی وہاںاب ووٹ کی خوشبو آرہی ہے اور کامیاب الیکشن کا عمل اختتام پذیر ہوا ہے۔ دریں اثناء فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان خود پارلیمان سے باہر ہیں چیئرمین سینیٹ کیا تبدیل کریں گے۔نئے پاکستان میں ادارے بااختیار ہوگئے اور قانون مافیا کے چنگل سے آزاد ہو چکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے سما جی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی ن لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے۔ عوام کے مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا لی ہے۔ یہ لوگ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں دے دیتے۔انہو ں نے کہا کہ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے۔ سیاسی میدان کے بارہویں کھلاڑی مولانا فضل الرحمان ان کی کشتی کیسے پار کریں گے، جو خود پارلیمان سے باہر ہوں وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں۔علاوہ ازیں ٹویٹر پر ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خا ن کے بغض میں حقائق مسخ نہ کریں۔، ریٹائرڈ جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ امریکاکا دورہ کیا ۔جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف دورہ سعودی عرب میں آپ کے والد صاحب کیساتھ تھے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور شاہد خاقان عباسی نے بھی ایک ساتھ دورہ کیا ۔کیا یہ تینوں وزیر اعظم سلیکٹڈ تھے ۔