گھوٹکی کی انتخابی مہم کراچی میں چلائی جارہی ہے، ذوالفقار مرزا

128

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)سابق وزیر داخلہ سندھ اور جی ڈی اے کے رہنما ذوالفقار مرزانے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والوں کے پاس پیسہ بہت ہے، ان کو خود نہیں پتا کتنا پیسہ انہوں نے کمایا ہے۔ہفتے کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ چوروں کو اللہ لمبی ڈھیل دیتا ہے اب وہ ڈھیل ختم ہونے والی ہے کیونکہ ان کو نہیں پتا کہ انہوں نے عوام کا کتنا خون پیا ہے۔ سندھ حکومت کو بھی ایک نہ ایک دن جانا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی والوں کے پاس پیسہ بہت ہے، ان کو خود نہیں پتا کتنا پیسہ انہوں نے کمایا ہے۔ذوالفقار مرزانے کہا کہ لوگوں کو دکھانے کے لیے گھوٹکی کی انتخابی مہم کراچی میں چلائی جارہی ہے۔