جہانگیر ترین نے 9.96 کروڑ کے قرض معاف کرائے‘حسین نواز

131

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے قرض معاف کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بارے میں کہا ہے کہ تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے۔ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں حسین نواز نے ایک خبر کا لنک شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ا سٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق جہانگیر ترین نے 9 کروڑ 96
لاکھ روپے کے قرضے معاف کرائے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا اپنی یہ کرتوت اور الزامات ہم پر!کہاں ہے نیب؟ کہاں ہے شہزاد اکبر؟ تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے۔