محکمہ داخلہ پنجاب: نیب کے قیدیوں سے  ملاقات کرنیوالوں کی معلومات طلب

121

لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی 2 جیلوں میں قید نیب کے ہائی پروفائل قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کی معلومات طلب کر لی ہے۔ جس کی روشنی میں آئی جی پولیس
جیل خانہ جات نے جیل حکام کو ریکارڈمرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جیل حکام کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق طلب کی گئی معلومات میں ملاقات کرنے والوں کے نام اور ان کی گاڑیوں کے نمبروں سمیت دیگر کوائف مانگے گئے ہیں۔ ن لیگی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدام کا مقصد ملاقات کرنے والوں میں خوف و ہراس پیدا کرناہے۔