اسرائیلی ماہرین نے 1200برس قدیم مسجد کے آثار دریافت کرلیے

215

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ نے صحرائے نقب میں 1200 برس پرانی مسجد کے کھنڈرات دریافت کرلیے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اب تک اس علاقے میں کوئی اور عمارت ریکارڈ پر نہیں آئی۔ اخبار الشرق الاوسط کے مطابق اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیموں کے سربراہ جان سلیجمان اور شاہار زور نے بتایا کہ مسجد کا تعلق ساتویں اور آٹھویں صدی ہجری میں آباد شہر سے رہا ہوگا۔ بیئرسبع شہر کے شمالی علاقے میں اس قسم کی مسجد کے کھنڈرات کی موجودگی کو حیرت انگیز قرار دیا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق مسجد کی عمارت اوپر سے کھلی ہوئی ہے۔