بھارت میں نالا برد کی گئی نومولود بچی کو کتوں نے بچالیا

140

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں پلاسٹک کی تھیلی میں بند کرکے نالے میں پھینکی گئی نوازئیدہ بچی کو آوارہ کتوں نے بچا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں گلی کے آوارہ کتوں نے نالے میں بہتی نوزائیدہ بچی کو نکال لیا اور زور زور سے بھونک کر علاقہ مکینوں کو متوجہ کیا۔ لوگوں نے بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس موقع پر سی سی ٹی وی فوٹیج وائر ل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبح کے 4 بجے خاتون پلاسٹک کی تھیلی میں کوئی چیز نالے میں پھینک کر چلی گئی،جس کے بعد کتوں کے گروہ نے آکر نالے سے تھیلی کو نکال لیا۔