دبئی: بینک اہل کار اکاؤنٹ سے 10 لاکھ درہم نکال کر فرار

151

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی میں قومی بینک کے اہل کار نے انتظامیہ کو چکمہ دے کر 10 لاکھ درہم نکالے اور امارات سے فرار ہوگیا۔ اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی میں فوجداری عدالت نے غبن کے مقدمے کی سماعت شروع کردی ہے۔ مدعی نے الزام لگایا کہ 42سالہ عرب بینک کار اس کے کھاتے سے 10لاکھ درہم نکال کر فرار ہوگیا۔ مدعی کے مطابق اس نے 3ماہ قبل بینک میں 10لاکھ درہم جمع کرائے تھے۔اس دوران چیک لکھنے کے لیے جو روشنائی استعمال ہوئی وہ ایک خاص وقت کے بعد مٹ جاتی ہے۔