امریکا، کینیڈا اور سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر‘ شہری نڈھال

121

واشنگٹن؍ اوٹاوا؍ ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور کینیڈا میں حکام نے شدید گرمی کے باعث تنبیہ جاری کردی۔ نیویارک، واشنگٹن، بوسٹن اور وسط مغربی خطے میں ہیٹ ویو کے باعث 20 کروڑ لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بعض مقامات پر پارہ 38 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان ہے، جس کے سبب کینیڈا کے علاقے بھی گرمی کی زد میں آئیں گے۔ ادھر ریاض میں گرد وغبار کے طوفان سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ عرب میڈیا کے مطابق ریاض کے کئی علاقوں میں گرد و غبار کے ساتھ گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی سے شہری نڈھال ہیں۔