امریکا نے حزب اللہ رہنما کی معلومات دینے پر 70 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کردیا

152

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت خزانہ نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے رہنما سلمان رؤف سلمان کو عالمی اشتہاری قرار دے کر اس کے بارے میں معلومات دینے یا گرفتاری میں مدد دینے پر 70لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کردیا۔ امریکی حکام کے مطابق حزب اللہ کا جنگجوسلمان رئوف سلمان 1994ء میں ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں یہودی تنظیم کے مرکز میں بم دھماکوں کا منصوبہ ساز تھا۔ ان حملوں میں 85 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اشتہاری ملزم کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔