صنعا میں سعودی عسکری اتحاد کی تازہ کارروائی شروع

122

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی سربراہی میں عسکری اتحاد نے یمنی دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے فوجی اڈوں کے خلاف نئی کارروائی شروع کر دی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی وژن کے حوالے سے بتایا کہ کارروائیوں میں عسکری اتحاد حوثیوں کے میزائل دفاعی نظام اور بیلیسٹک میزائل کے ڈپوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ واضح رہے کہ صنعا پر ایران نواز حوثی باغیوں کا قبضہ ہے۔