چین کے گیس پلانٹ میں دھماکے سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں

140

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں گیس پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے۔ ہنان صوبے کے شہر سن مینسیا میں پیش آنے والے حادثے کے بعد 5افراد تاحال لاپتا ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 5کی حالت نازک ہے،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ 3 کلو میٹر دورعمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔ چین کے صنعتی سیکٹر میں بار بار حادثات پیش آ رہے ہیں۔