امریکا نے وینزویلا کے مزید 4فوجیوں پر پابندی لگا دی

164

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے وینزویلا میں بغاوت کے دوران ہلاک ہونے والے سابق فوجی رافیل آکوستا آراویلو کے قتل کے الزام میں 4 فوجیوں پر پابندی لگا دی۔ امریکی حکام نے الزام عائد کیا کہ سابق فوجی دوران حراست تشدد سے ہلاک ہوا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق وینزویلا کی خفیہ ایجنسی کے 4 اہل کاروں پر آرا ویلو کو ہلاک کرنے کا شبہہ ہے،جس کی بنیاد پر فہرست میں ان کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق سابق فوجی آرا ویلو کے جسم پر دوران حراست تشدد کے نشانات پائے گئے تھے۔