قبائلی عوام تاریخ میں پہلی بار عوامی نمائندوں کو منتخب کریں گے، افتخار درانی

173

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ قبائلی عوام تاریخ میں پہلی بار عوامی نمائندوں کو منتخب کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا قبائلی علاقہ جات کے عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، قبائلی عوام حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے امیدواروں کو ووٹ دیں، آپ کے ووٹ سے ہی آپ کے امیدوار جیتیں گے۔