لاڑکانہ پولیس کی کارروائی،3 ملزمان کو  پکڑ کر ایرانی تیل کا ٹینکر اور کار برآمد کرلی

373

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب یونیورسٹی تھانہ پولیس نے ڈی ایس پی خلیل مسن کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر آریجا میں قائم آئس فیکٹری پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان طہٰ عرف سنی آریجو، وارث آریجو اور عمر آریجو کو گرفتار کرکے ایرانی تیل کا ٹینکر اور ایک کار برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی خلیل مسن نے بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ایرانی تیل اسمگل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ایرانی تیل کا ٹینکر اور ایک کار برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔