میہڑ ، پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے، متعدد افراد گرفتار

83

 

میہڑ (نمائندہ جسارت) منشیات اور امن و امان کی بہتری کے لیے میہڑ پولیس کی کارروائیاں، مختلف علاقوں میں چھاپے، 15سے زائد افراد گرفتار، 8موٹر سائیکلیں اور 20 شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج۔ میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، منشیات اور جوئے کیخلاف میہڑ ایس ایچ او منظور مستوئی، بڑا منشی اصغر پنہور کی سربراہی میں پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع پر میہڑ کے کلھوڑا محلے میں ایک اسنوکر کلب پر چھاپا مار کر جوا کھیلنے والے کلھوڑو سمیت 15 افراد کو گرفتار کر کے نقد اور جوا کھیلنے والا سامان، 8 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں، جبکہ دوسری جانب سے میہڑ گاھی مہیسر بٹ محلے میں منشیات کے اڈے پر چھاپا مار کر سنیل کمار کو گرفتار کرلیا، قبضے سے 20 بوتلیں شراب برآمد، پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے والوں پر جوا ایکٹ تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ میہڑ کے قریب فرید آباد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گاؤں قاضی عارف کا مکین عابد خاصخیلی، جمیل اور اقبال خاصخیلی کو یرغمال بنا کر سی ڈی موٹر سائیکل نقد اور موبائل فون چھین کر فرار جبکہ جوابداروں نے اپنی موٹر سائیکل واقعے والی جگہ سے 5 کلومیٹر دور خراب ہونے کے باعث اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ قاضی عارف پولیس پوسٹ کے انچارج جوابداروں کی خراب ہوئی موٹر سائیکل تحویل میں لے لی جبکہ واقعہ کا میہڑ تھانے پر مقدمہ دائر کردیا گیا۔ دوسری جانب سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل والے واقعے کیخلاف خاصخیلی برداری کے اقبال اور عابد خاصخیلی کی رہنمائی میں میہڑ فرید آباد روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، ایس ایس پی دادو سے نوٹس لے کر امن و امان کی بہتری اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔