کوئٹہ، الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع نہ  کروانے والے 23 امیدواروں کو نوٹسز

221

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت نے الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع نہ کروانے والے 23 امیدواروں کو نوٹسز جاری کردیے۔ حکام کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت کی جانب سے نوٹسز 23 امیدواروں کو جاری کیے گئے ہیں جن میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ 25 جولائی 2018ء کے الیکشن میں ان کی جانب سے جو اخراجات کیے گئے تھے ان اخراجات کے متعلق پیش ہو کر تفصیل جمع کروائی جائے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کے مطابق اب تک تین امیدواروں شازیہ، حمیدہ ہزارہ اور برکت علی کی جانب سے انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیل جمع کروائی گئی ہے۔