عمران خان کے امریکا کے دورے سے قادیانیوں کو پر لگ گئے، علما کرام

184

ٹنڈو آدم (پ ر) تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان، شبان ختم نبوت سندھ کے مرکزی رہنمائوں علامہ احمد میاں حمادی، مفتی محمد طاہر مکی، مولانا محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف، حافظ محمد ایمان سموں، حافظ میر اسامہ سموں، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، شیر اسامہ بن طاہر ودیگر نے کہا کہ حال ہی میں قادیانی کی ٹرمپ سے ملاقات اور شان تاثیر کا بطور ترجمان خدمات سرانجام دینا باعث تشویش ہے۔ امریکا اور قادیانیوں کی ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان کے امریکا کے دورے سے قادیانیوں کو پر لگ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے۔