وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل  طور پر ناکام ہوچکی، امام الدین کھوسو

141

سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر امام الدین کھوسو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔