سجاول ،زرعی پانی کی قلت کے خلاف قومی شاہراہ پر آباد گاروں کا دھرنا

106

سجاول (نمائندہ جسارت) حلقہ پی ایس 76 جاتی،شابندر اور کھاروچھان میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف پی پی ایم پے کا بڑا دھرنا ہزاروں کاشتکار جمع ہوگئے،پی پی ایم پی اے محمد علی ملکانی کی جانب سے جمع کے دن سجاول کراچی روڈ بلاک، آبادگاروں و کاشتکاروں کی جانب سے سجاول کراچی مین شاہراہ بلاک ہونے کے باعث سجاول سے کراچی، بدین، اسلام کوٹ، مٹھی، شاہ یقیق، جاتی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں کی ٹریفک معطل ہوگئی۔ سجاول جاتی اور شاہ بندر کے عوام کو زرعی پانی کی شدید قلت سے کاشتکار طبقے کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ دھرنے کی قیادت کرنے والے سابق وفاقی وزیر اور موجودہ ایم پی اے محمد علی ملکانی اور سردار شوکت ملکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کا معاشی قتل ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراجینا مرنا حلقے کے عوام کے ساتھ ہے، ان کے حقوق لیے سڑکوں پر نکل پڑا ہوں اور عوام کی جانب سے قربانی دینے والے سب پہلے ہم ہوں گے۔ ضلع سجاول کی ساحلی میں پانی کی شدید قلت کے باعث لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی دھان کی فصل سوکھ کر تباہ ہوگئی ہے۔ مجبور ہوکر ہم اپنی حکومت میں زرعی پانی کی قلت کیخلاف سجاول اور کراچی کی شاہراہ پر ہزاروں افراد کے ساتھ دھرنا دے رہے ہیں۔ سجاول کی تاریخ میں پانی کی قلت کیخلاف اس دھرنے میں پی پی کے ایم پی اے محمد ملکانی سمیت ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زمیندار، ہاری اور مختلف شہروں کے شہری موجود تھے اور اپنی ہی حکومت میں پی پی کے جنڈے اور بینرز لے کر اپنی ہی حکومت کیخلاف نعرے بلند کرکے حکومت کو لعن طعن کررہے تھے، جو اپنی مثال آپ ہے۔