معاملے کا نوٹس لیکر مجھے نوکری پر بحال کیاجائے، اکبر عنایت مسیح

155

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلی حیدرآباد سے برطرف کیے گئے جونیئر کلرک اکبر عنایت مسیح نے ہفتے کے روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجاج جاری رکھا انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھے سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت اور غلام محمد قریشی کی کرپشن بے نقاب کرنے پر جبری طور پر برطرف کیا گیا اور ان کے ظلم سے تنگ آکر میں احتجاج پر مجبور ہوں انہوںنے حکام بالا سے اپیل کی معاملے کا نوٹس لیکر مجھے بحال کیاجائے اور مذکورہ افرا د کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔