ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے پانچویں روز بھی دھرنا

198

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے مطالبات کے حق میں پانچویں روز بھی دھرنا دیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے آرگنائزر اعجاز حسین‘ جمیل الدین ‘ چاند محمد‘ بلاول ملاح‘ نیاز حسین‘ عبدالحمید‘ عبدالقیوم بھٹی نے کہاکہ اگر ملازمین کے جلد از جلد نہیں مانے گئے تو ملازمین حیدرآباد کا واٹر سپلائی اور سیوریج کا نظام بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے صبر کا پیمانے لبریز ہوچکا ہے اور اگر اب بھی انکی تنخواہوں‘ پنشن ودیگر واجبات کی ادائیگی نہیں کی اور ورک چاج ملازمین کو ریگولر کرنے پر پیش رفت نہیں کی گئی تو ملازمین مجبور ہوکر انتہائی اقدام اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ملازمین کی مشاورت سے ایچ ڈے میں موجود سی بی اے یونین کو ااور اس کے ساتھ ساتھ ادارے کی تمام ایسوسی ایشنوں کو ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے جاری دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ تمام مزدور یونینز اور ایسوسی ایشن مل کر ملازمین کے مسائل مستقبل بنیادوں پر حل کراسکیں تاکہ واسا ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو فاقہ کشی مفلسی کی زندگی سے نجات مل سکے۔