ڈرائیوروں کا پولیس کی زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

192

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مزدا‘ ڈاٹسن‘ شہزور‘ لوڈر گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے ہفتے کے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں کثیر تعداد ڈرائیوروں نے شرکت کی اور پریس کلب سامنے روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پر احتجاج میں شریک ڈرائیوروں غلام پنہور‘ عاشق تھہیم‘ رسول بخش چانڈیو دیگر نے بتایا کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سے سی این جی گیس سلنڈرہٹانے کا حکم دیا ہے جبکہ مال گاڑیوں پر عدالت کا یہ حکم لاگو نہیں ہوتا ہم اپنی لوڈر گاڑیوں میں مسافر نہیں بیٹھاتے بلکہ سامان لے کر جاتے ہیں انہوںنے کہاکہ پولیس عدالتی حکم کا ناجائزہ فائدہ اٹھاکر بلا جواز بلیک میل کرکے تنگ کررہی ہے زبردستی گاڑیوں سے سلینڈر اتھار رہی ہے اور وہی پر اپنے لوگوں کو فروخت کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں شدید مالی نقصان ہورہا ہے ہم نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو شکایات کی ہیں لیکن ابھی تک کوئی تدارک نہیں کیا انہوںنے اعلی حکام سے مطالبہ کیا معاملے کا فی ا لفور نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے خلاف کارروائی اور ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے۔